مہر نیوز کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے سوڈان کے گاؤں ود النورا میں بہت سے لوگوں کے قتل عام سے متعلق میڈیا رپورٹس کے حوالے سے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سوڈان میں خانہ جنگی کے جاری رہنے اور تنازعات کے شکار ملک کے مختلف علاقوں میں بے گناہ شہریوں کی المناک صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتا ہے۔
انہوں نے جاری تنازعات میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ملک میں امن و امان کی بحالی، معمولات زندگی کی جلد واپسی اور بے گناہ لوگوں کے قتل عام کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔
کنعانی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ عالمی برادری بالخصوص انسانی حقوق کی تنظیموں کی ذمے داری ہے کہ وہ سوڈان کی موجودہ صورتحال کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات کریں۔
آپ کا تبصرہ